سینا حملے میں غزہ سے "داعشی افراد” کی شرکت کی خبریں

  رام الله: كفاح زبون – قاہرہ: محمد عبده حسین معلومات کے مطابق غزہ کی پٹی میں واقع تنظیم داعش کے حامیوں کی جانب سے کل اپنے (سوشل میڈیا) اکاؤنٹس پر سینا کے علاقے میں مصری فوج پر کئے گئے حملے میں ان کے تین ساتھیوں کی شرکت کے اعلان کی خبر شائع کئے […]

سینا حملے میں غزہ سے "داعشی افراد” کی شرکت کی خبریں

رام الله: كفاح زبون – قاہرہ: محمد عبده حسین

معلومات کے مطابق غزہ کی پٹی میں واقع تنظیم داعش کے حامیوں کی جانب سے کل اپنے (سوشل میڈیا) اکاؤنٹس پر سینا کے علاقے میں مصری فوج پر کئے گئے حملے میں ان کے تین ساتھیوں کی شرکت کے اعلان کی خبر شائع کئے جانے کے بعد وسیع پیمانے پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے اس حملے میں مصر کے 21 فوجی جوان جان بحق ہوگئے تھے۔

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے اکاونٹس پر کہا گیا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے تین نوجوانوں کا تعلق غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع گورنریٹ رفح سے تھا اور یہ تینوں القسام بریگیڈ کے سابق رکن تھے۔ انہوں نے مصری فوج کی جانب سے میڈیا کے ذریعے شائع کردہ لاشوں کی تصاویر سے ان کی شناخت کی۔ بعد میں اعلان کیا گیا کہ ان کے اہل خانہ کو ان کے بارے میں اطلاع کر دی گئی ہے اور سرکاری اداروں کی جانب سے بلا کسی تبصرہ کے ان کے مکمل نام اصل تصاویر کے ساتھ شائع کر دی گئیں ہیں۔

دریں اثناء رفح حملے میں جان بحق ہونے والے فوجی جوانوں کے لئے مصر کے کئی ایک گورنریٹوں میں فوجی اور عوامی اعزاز کے ساتھ جنازوں کا انتظام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں حکومتی و سیکورٹی قیادتوں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔

اتوار – 15 شوال 1438 ہجری – 09 جولائی 2017ء  شمارہ: (14103)