طویل انتظار کے بعد روحانی کی خامنہ ای سے ملاقات
لندن: "الشرق الاوسط" آج ایرانی صدر حسن روحانی کی سپریم لیڈر علی خامنہ ای سے ملاقات متوقع ہے۔ جبکہ یہ ملاقات صدر اور پاسداران انقلاب کے رہنماؤں کے مابین گذشتہ دو ہفتے سے جاری سیاسی کشیدگی کے دوران، اور نئی حکومت کی تشکیل پر مشاورت کے سلسلہ میں تین ہفتے انتظار کے بعد […]

لندن: "الشرق الاوسط"
آج ایرانی صدر حسن روحانی کی سپریم لیڈر علی خامنہ ای سے ملاقات متوقع ہے۔ جبکہ یہ ملاقات صدر اور پاسداران انقلاب کے رہنماؤں کے مابین گذشتہ دو ہفتے سے جاری سیاسی کشیدگی کے دوران، اور نئی حکومت کی تشکیل پر مشاورت کے سلسلہ میں تین ہفتے انتظار کے بعد ہے۔
ہفتہ کے روز نائب صدر اسحق جہانگیری نے کہا کہ روحانی حکومتی اراکین سے نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ وزارتی کابینہ کی تشکیل انتخابات میں سیاسی، معاشرتی اور اقتصادی نمائندگی کے مطابق ہو۔