ٹرمپ: حزب اللہ لبنان بلکہ پورے علاقہ کے لئے خطرناک

واشنگٹن – بیروت: "الشرق الاوسط” کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد یہ کہا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نامی تنظیم لبنانی حکومت، لبنانی عوام بلکہ پورے علاقہ کے لئے خطرہ ہے۔ کل الحریری نے وائٹ […]

ٹرمپ: حزب اللہ لبنان بلکہ پورے علاقہ کے لئے خطرناک

واشنگٹن – بیروت: "الشرق الاوسط”

کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد یہ کہا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نامی تنظیم لبنانی حکومت، لبنانی عوام بلکہ پورے علاقہ کے لئے خطرہ ہے۔

کل الحریری نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کرنے کے لئے واشنگٹن کا سفر کیا ہے اور اس سفر میں لبنان کے اندر امن واستقرار کی حفاظت کے سلسلہ میں گفتگو ہوگی کیونکہ اس مرحلہ میں اسی مقصد کو ترجیح حاصل ہے۔ ٹرمپ نے الحریری کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے الحریری کے ساتھ لبنان اور اس کے پڑوس ممالک کے مسائل پر گفتگو کی ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ لبنان دہشت گردی سے مقابلہ کرنے اور پناہگزینوں کے مسائل حل کرنے کے چیلنج سے دوچار ہے۔

بدھ – 3 ذو القعدة 1438 ہجری – 26 جولائی 2017ء  شمارہ: (14120)