"حزب اللہ” خطے کا مسئلہ ہے: واشنگٹن سے حریری کا بیان
شام کی جنگ کی وجہ سے لبنان ایک "ٹائم بم” بن چکا ہے بيروت – واشنگٹن: "الشرق الاوسط” لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے کل بیان دیا ہے کہ ان کی حکومت اور "حزب اللہ” کے مابین "شدید اختلاف” پایا جاتا ہے، لیکن حکومت نے "داخلی استحکام کی خ
شام کی جنگ کی وجہ سے لبنان ایک "ٹائم بم” بن چکا ہے

بيروت – واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے کل بیان دیا ہے کہ ان کی حکومت اور "حزب اللہ” کے مابین "شدید اختلاف” پایا جاتا ہے، لیکن حکومت نے "داخلی استحکام کی خاطر اس کے ساتھ تنازعے پر اپنے آپ کو بے اثر کر رکھا ہے”۔ انہوں نے واشنگٹن میں "کارنیگی انسٹیٹیوٹ” میں لیکچر دیتے ہوئے وضاحت کی کہ "(حزب اللہ) خطے کا مسئلہ ہے، چنانچہ اس کا حل بین الاقوامی برادری سے آنا چاہئے نہ کہ لبنان سے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ مبالغہ آرائی ہے کہ” شامی حکومتی صدر بشار الاسد شام میں کامیاب ہو چکے ہیں، بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ روس کامیاب ہو رہا ہے، اسد کی اپنی کوئی شخصیت نہیں ہے”۔
انہوں نے "متوقع امریکی پابندیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت میں لبنانی معیشت اور بینکاری کے شعبے پر ممکنہ طور پر تباہ کن نتائج مرتب ہوں گے”۔ انہوں نے "شام کی جنگ کے اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان کے لئے ایک ٹائم بم بن چکا ہے”۔