غوطہ دمشق میں "نصرت فرنٹ” کے لئے پھندا تنگ
لندن – بيروت: "الشرق الاوسط” شام میں دمشق کے علاقے غوطہ میں "نصرت فرنٹ” کے گرد پھندا مزید تنگ ہوگیا جب "جیش الاسلام” نامی مسلح جماعت نے اس کے ٹھکانوں پر سخت حملے کئے۔ دریں اثناء "نصرت فرنٹ” میں شامل "آزادیٔ شام کی تحریک” کے شانہ بشان

لندن – بيروت: "الشرق الاوسط”
شام میں دمشق کے علاقے غوطہ میں "نصرت فرنٹ” کے گرد پھندا مزید تنگ ہوگیا جب "جیش الاسلام” نامی مسلح جماعت نے اس کے ٹھکانوں پر سخت حملے کئے۔ دریں اثناء "نصرت فرنٹ” میں شامل "آزادیٔ شام کی تحریک” کے شانہ بشانہ لڑنے والی "الرحمن کور” اور شامی حکومتی افواج کے مابین بھی جھڑپیں ہوئیں۔
"شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ” کے مطابق کل وادی عین ترما اور جنوبی محور کے علاقے میں شامی حکومتی افواج و ان کی حمایت یافتہ مسلح فرنٹ اور الرحمن کور کی فرنٹ کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔ دریں اثناء شامی حکومتی طیاروں نے عین ترما گاؤں، سکے مضافات اور جوبر محلے پر 18 فضائی حملے کئے ہیں”، جبکہ "الرحمن کور” نے شامی حکومتی فوج کے افراد کو قیدی بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔