اوسلو عبوری معاہدے ختم : فلسطینی عہدیدار

  رام الله: كفاح زبون فلسطینی عہدیدار احمد مجدلانی نے بیان دیا ہے کہ فلسطینی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک تمام سابقہ معاہدوں کا جائزہ، ایک سیاسی افق پر اتفاق، قبضے کو ختم کرنے کا ٹائم فریم اور فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں نہ لایا جائے تب تک اسرائیل کے […]

اوسلو عبوری معاہدے ختم : فلسطینی عہدیدار

رام الله: كفاح زبون

فلسطینی عہدیدار احمد مجدلانی نے بیان دیا ہے کہ فلسطینی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک تمام سابقہ معاہدوں کا جائزہ، ایک سیاسی افق پر اتفاق، قبضے کو ختم کرنے کا ٹائم فریم اور فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں نہ لایا جائے تب تک اسرائیل کے ساتھ رابطے کا انقطاع جاری رکھا جائے گا۔ مجدلانی؛ جو کہ تحریک آزادی میں تنفیذی کمیٹی کے رکن ہیں، انہوں نے "الشرق الاوسط” کو کہا: "اب ہم کسی عبوری معاہدے کے تسلسل کو قبول نہیں کریں گے”۔۔۔

مجدلانی نے زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ روابط کا خاتمہ حالیہ سیکورٹی کوآرڈینیشن میں شامل ہے۔ تاہم انہوں نے کہا: "ہم قابض (اسرائیل) کے لئے وکالت کا کام ہرگز نہیں کریں گے اور یہ ناقابل قبول ہے”۔

بدھ – 17 ذو القعدة 1438 ہجری – 09 اگست 2017ء شمارہ: [14134]