بچوں کے لئے طب، اقتصاد، سیاست اور دیگر علوم وفنون کی یونیورسٹی
ویانا: بثینہ عبد الرحمن سات سالہ انڈریاس، گیارہ سالہ صوفی اور نو سالہ ملینا میں سے ہر ایک نے اس سال بچوں کی ویانا یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کیا ہے اور بچوں کی اس کامیابی پر سنہ 2017ء کی تعلیمی پروگرام میں شرکت کرنے والے ماں باپ ایک طرف خوش ہیں […]

ویانا: بثینہ عبد الرحمن
سات سالہ انڈریاس، گیارہ سالہ صوفی اور نو سالہ ملینا میں سے ہر ایک نے اس سال بچوں کی ویانا یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کیا ہے اور بچوں کی اس کامیابی پر سنہ 2017ء کی تعلیمی پروگرام میں شرکت کرنے والے ماں باپ ایک طرف خوش ہیں تو دوسری طرف یونیورسٹی کی اساتذہ ٹیم کو مباربادی مل رہی ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس پروگرام کا افتتاح ملک کے صدر الیگزینڈر وین ڈیر بلین نے کیا ہےاور وہ اس سے قبل اس یونیورسٹی میں استاذ کی خدمت انجام دے چکے ہیں۔
بچوں کی ویانا یونیورسٹی کا خیال سنہ 2003ء میں آیا تھا تاکہ اس کے کامیاب ہو جانے کے بعد دوسرے بڑے شہروں کی قدیم یونیورسیٹیوں کا الحاق اس یونیورسٹی سے کیا جا سکے اور اس کام کے لئے گرمی کی چھٹی کے دوران ویانا یونیورسٹی کی خالی عمارتوں کو سات سال سے لیکر چودہ سال کے بچوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے تاکہ ان کو یونیورسٹی کی تعلیمی دنیا سے آگاہ کیا جاسکے اور مستقبل میں ان کو اس تعلیمی دنیا کا شوقین بنایا جا سکے۔
پیر – 15 ذی القعدة 1438ہجری – 07 اگست 2017ء شمارہ نمبر:(14132)