"تحریک فتح” "جو شرکت کرے” نامی قومی اجلاس کا انقاد کر رہی ہے

  رام الله: كفاح زبون فلسطینی تحریک فتح آئندہ ماہ کے وسط میں رام اللہ میں فلسطینی قومی اجلاس (من حضر) "جو شرکت کرے” کا انعقاد کر رہی ہے، جو کہ فلسطینی صدر محمود عباس کا اقوام متحدہ میں سالانہ خطاب کے لئے جانے سے قبل ہے۔ دریں اثناء تحریک فتح کی مرکزی […]

"تحریک فتح” "جو شرکت کرے” نامی قومی اجلاس کا انقاد کر رہی ہے

رام الله: كفاح زبون

فلسطینی تحریک فتح آئندہ ماہ کے وسط میں رام اللہ میں فلسطینی قومی اجلاس (من حضر) "جو شرکت کرے” کا انعقاد کر رہی ہے، جو کہ فلسطینی صدر محمود عباس کا اقوام متحدہ میں سالانہ خطاب کے لئے جانے سے قبل ہے۔

دریں اثناء تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن جمال محیسن نے فلسطینی جماعتوں کو ذمہ داری سے کام کرنے اور وقت ضائع نہ کرنے کی جانب دعوت دی۔ سرکاری ریڈیو پر نشر ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عباس کا اقوام متحدہ میں جانے سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ وہ فلسطینی تحریک آزادی پر دوبارہ غور کریں، جس نے سیاسی، عوامی اور اجتماعی قوتوں سے مشاورت اور مذاکرات جاری رکھنے کے لئے جلد از جلد "قومی اجلاس” بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل – 23 ذو القعدة 1438 ہجری – 15 اگست 2017ء  شمارہ: [14140]