جنوبی شام میں کشیدگی میں اضافہ اور "جنگ بندی” میں ترمیم کے مطالبات
بيروت: يوسف دياب شام کے جنوب مشرقی علاقوں میں مخالف جماعتوں کی طرف سے حکومتی راکٹ لانچر کو تباہ کرنے کے اعلان کے بعد کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جبکہ یہ اعلان شام کی حکومتی اور ان کی حمایتی افواج کا اردن کی سرحد کے قریب پہنچنے کے چند روز بعد […]

بيروت: يوسف دياب
شام کے جنوب مشرقی علاقوں میں مخالف جماعتوں کی طرف سے حکومتی راکٹ لانچر کو تباہ کرنے کے اعلان کے بعد کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جبکہ یہ اعلان شام کی حکومتی اور ان کی حمایتی افواج کا اردن کی سرحد کے قریب پہنچنے کے چند روز بعد "جنوب میں جنگ بندی” کے معاہدے میں ترمیم کے مطالبے کے دوران کیا گیا ہے۔
"مشرقی بلیک آرمی” کے ترجمان سعد الحاج نے کہا ہے کہ شامی مخالف جماعتوں کی افواج نے مشرقی سویدا کے گاؤں میں روس کے ایک مگ طیارے کو مار گرایا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پائلٹ کو قید کرکے تفتیش کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ دمشق نے وجہ بیان کئے بغیر راکٹ لانچر کے تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔