امریکہ "داعش” کے بعد عراق میں اپنا وجود تلاش کر رہا ہے
میٹس کا بارزانی سے ریفرنڈم ملتوی کرنے کا مطالبہ بغداد – اربيل: "الشرق الاوسط” امریکی حکام کے مطابق جب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کل غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچے تو عراق میں "داعش” کے بعد امریکہ کی موجودگی پر بات چیت کی گئی۔ میٹس نے بغداد میں عراقی وزیر اعظم
میٹس کا بارزانی سے ریفرنڈم ملتوی کرنے کا مطالبہ

بغداد – اربيل: "الشرق الاوسط”
امریکی حکام کے مطابق جب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کل غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچے تو عراق میں "داعش” کے بعد امریکہ کی موجودگی پر بات چیت کی گئی۔
میٹس نے بغداد میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور وزیر دفاع عرفان الحیالی سے آنے والے مرحلے کے دوران عراق میں امریکی افواج کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا۔ رویٹرز ایجنسی نے امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سٹیو ٹاؤںسینڈ کا میٹس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دیئے گئے بیان کو نقل کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا "کئی منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔۔۔ فوج کے حوالے سے ہم دیکھیں گے جو کہ مستقبل میں یہاں رہے گی”۔