صوبہ کردستان

ریفرنڈم ہمارے برادرانہ رشتے کو گہرا کرے گا: بارزانی عراقیوں سے

  اربيل: "الشرق الاوسط” کل عراق کے صوبہ کردستان کے صدر مسعود بارزانی نے عراقی عوام کو مطمئن کرنےکی کوشش کی کہ خود مختاری کے لئے ریفرنڈم کرانے سے کرد عوام اور عراقی عوام کے مابین جاری دوستی اور برادرانہ تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔ انہوں نے زور دیا کہ صوبے میں 25 ستمبر کو […]

ریفرنڈم ہمارے برادرانہ رشتے کو گہرا کرے گا: بارزانی عراقیوں سے

اربيل: "الشرق الاوسط”

کل عراق کے صوبہ کردستان کے صدر مسعود بارزانی نے عراقی عوام کو مطمئن کرنےکی کوشش کی کہ خود مختاری کے لئے ریفرنڈم کرانے سے کرد عوام اور عراقی عوام کے مابین جاری دوستی اور برادرانہ تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔ انہوں نے زور دیا کہ صوبے میں 25 ستمبر کو ہونے والے حالیہ ریفرنڈم سے باہمی برادرانہ رشتے مزید گہرے ہونگے۔

عراق میں عوامی رائے کے ایک پیغام میں صدر بارزانی نے کہا کہ کردستان نے عراقی حکومتوں کے ساتھ 100 سال تک مصیبتوں اور مسائل سے بھرا تجربہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "مکمل امن کے حصول اور جنگوں و مسائل سے دور رہنے کے لئے کردستان کی عوام نے ریفرنڈم کے عمل کا انتخاب کیا ہے تاکہ آزادی کی جانب اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں”۔

پیر – 20 ذی الحجة 1438 ہجری – 11 ستمبر 2017ء  شمارہ: [14167]