تحریک "حماس” کے رہنماؤں کی قاہرہ میں ملاقات
مصری انٹیلی جنس کے ساتھ اہم ملاقاتیں رام الله: كفاح زبون فلسطینی تحریک حماس کی نئی قیادت نے مئی میں اپنے سیاسی بیورو کے انتخاب کے بعد اپنی پہلی ملاقات کے لئے کل قاہرہ کا انتخاب کیا، جو کہ کئی سالوں تک دوحہ میں قیادتی مرکز کے قائم رہنے کے بعد وہاں سے […]
مصری انٹیلی جنس کے ساتھ اہم ملاقاتیں

رام الله: كفاح زبون
فلسطینی تحریک حماس کی نئی قیادت نے مئی میں اپنے سیاسی بیورو کے انتخاب کے بعد اپنی پہلی ملاقات کے لئے کل قاہرہ کا انتخاب کیا، جو کہ کئی سالوں تک دوحہ میں قیادتی مرکز کے قائم رہنے کے بعد وہاں سے واپسی کی جانب اشارہ ہے۔
ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ تحریک حماس نے ویڈیو کانفرنس سسٹم کے ذریعے ملاقاتیں ہونے کے بعد مصر میں اپنی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے دفترمیں پہلی براہ راست میٹنگ منعقد کی۔
سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر اسماعیل ہنیہ کی صدارت میں سب سے پہلےاجلاس کے دوران مختلف مسائل پر بات چیت کی گئی جن میں مصر کے ساتھ تعلقات، فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ صلح اور خطے میں ایران اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کا مستقبل جیسے موضوعات قابل ذکر ہیں۔