حمص کے مضافات میں فائر بندی اور غوطہ دمشق پر بمباری
ماسکو: طہ عبد الواحد – بيروت: "الشرق الاوسط” شامی مخالف جماعتوں اور ماسکو کے مابین "کم کشیدگی” کے معاہدے میں شامل دمشق کے مشرق میں واقع دو علاقوں جوبر اور عین ترما پر شام کی حکومتی افواج نے بمباری کی ہے۔ مخالف گروپوں کی جانب سے دارالحکومت کے مشرق میں الغوطہ

ماسکو: طہ عبد الواحد – بيروت: "الشرق الاوسط”
شامی مخالف جماعتوں اور ماسکو کے مابین "کم کشیدگی” کے معاہدے میں شامل دمشق کے مشرق میں واقع دو علاقوں جوبر اور عین ترما پر شام کی حکومتی افواج نے بمباری کی ہے۔ مخالف گروپوں کی جانب سے دارالحکومت کے مشرق میں الغوطہ پر حملوں میں کمی کے اعلان کے بعد شام کی حکومت نے ان علاقوں میں اپنی فوجی کمک بھیجی ہے۔
دریں اثنا مشرقی قلمون کے علاقے میں مذاکراتی کمیٹی نے شمالی دمشق کے مضافات میں جیرود نامی شہر کے قریب روس کے ساتھ مذاکرات کا ایک سیشن منعقد کیا، تاکہ مخالفین دمشق میں شرکت کر کے فائر بندی کا معاہدہ کریں۔ دریں اثنا حکومتی افواج نے مخالفین کے ساتھ شمالی حمص کے مضافات میں معاہدے کے باوجود دمشق کے مشرق اور ادلب و حلب کے مضافات پر مسلسل بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔