بغداد کردستان کے پائپ لائن سے تجاوز کرتا ہوا
تیل کے سلسلہ میں علاقہ کا محاصرہ کرنے کے لئے ترکی اور عراقی نقل وحرکت بغداد: "الشرق الاوسط” کل بغداد نے ترکی کے ساتھ مل کر تیل کے سلسلہ میں کردستان کے علاقہ کا محاصرہ کرنے کی پہلی کاروائی کا اعلان کر دیا ہے اور یہ کاروائی گزشتہ 25 ستمبر کو ہونے […]
تیل کے سلسلہ میں علاقہ کا محاصرہ کرنے کے لئے ترکی اور عراقی نقل وحرکت

بغداد: "الشرق الاوسط”
کل بغداد نے ترکی کے ساتھ مل کر تیل کے سلسلہ میں کردستان کے علاقہ کا محاصرہ کرنے کی پہلی کاروائی کا اعلان کر دیا ہے اور یہ کاروائی گزشتہ 25 ستمبر کو ہونے والے اس ریفرنڈم کے جواب میں کی گئی ہے جس میں اکثریت نے آزادی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
عراقی وزارت تیل نے کہا کہ وزیر تیل نے اپنی وزارت کے انجینرنگ اسٹاف کو صلاح الدین اور نینوی گورنریٹ کے راستہ سیخان کے ترک بندرگاہ کی طرف تیل کے پائپوں کو بحال کرنے کی ہدایت دی ہے اور یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کا مقصد کردستان کے علاقہ سے تیل منتقل نہیں کرنا ہے۔
بدھ – 21 محرم 1439 ہجری – 11 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14197)