یمن میں حل کے لئے 3 امریکی بنیادی تجاویز
سیاسی حل پر بات چیت کے لئے لندن میں پانچ رکنی اجلاس متوقع لندن: بدر القحطانی یمن میں امریکی سفیر میتھیو ٹولر نے کل "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ صرف یمنی ہی ایک مستقل اور پائیدار حل پر متفق ہو کر اور تین بنیادوں کو مد نظر رکھ کر بحران کا حل کر […]
سیاسی حل پر بات چیت کے لئے لندن میں پانچ رکنی اجلاس متوقع

لندن: بدر القحطانی
یمن میں امریکی سفیر میتھیو ٹولر نے کل "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ صرف یمنی ہی ایک مستقل اور پائیدار حل پر متفق ہو کر اور تین بنیادوں کو مد نظر رکھ کر بحران کا حل کر سکتے ہیں، اور وہ ہیں؛ "جنگ بندی، ہنگامی انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور تمام یمنیوں کی نمائندہ نئی حکومت کا قیام”۔ (۔۔۔)
دریں اثناء یمن کی تصفیہ سے متعلق فائل سے باخبر سفارتی ذرائع سے "الشرق الاوسط” کو معلوم ہوا ہے کہ ریاض میں گذشتہ دو ہفتے تک جاری رہنے والے اجلاسوں کی سرگرمیوں سے امید ظاہر ہوتی ہے کہ یمن کے بارے میں پانچ رکنی وزراء (سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ اور سلطنت عمان) کا اجلاس حالیہ ہفتے کے اواخر میں یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں منعقد ہو گا۔ (۔۔۔)