اعلان جنگ

خادم حرمین شریفین حریری کا خیر مقدم کر رہے ہیں

مملکت سعودیہ "حزب اللہ” کی طرف سےاسے نشانہ بنائے جانے کو "لبنان کی طرف سے اعلان جنگ” تصور کرے گی ریاض – لندن: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل یمامہ پیلس میں لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد حریری کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران لب

خادم حرمین شریفین حریری کا خیر مقدم کر رہے ہیں
مملکت سعودیہ "حزب اللہ” کی طرف سےاسے  نشانہ بنائے جانے کو "لبنان کی طرف سے اعلان جنگ” تصور کرے گی

ریاض – لندن: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل یمامہ پیلس میں لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد حریری کا خیر مقدم کیا۔  ملاقات کے دوران لبنانی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

خلیج عرب کے امور کے وزیر مملکت ثامر سبہان نے اشارہ کیا کہ سعودیہ کی جانب سے حریری کو باور کرایا گیا کہ "حزب اللہ” لبنانی کی طرف سے "مملکت سعودیہ” کو جارحیت کا سامنا ہے، اور اس قسم کی کاروائی کو "لبنان کی طرف سے سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ شمار کیا جائے گا ۔۔۔ چنانچہ لبنانی حکومت کو چاہیئے کہ وہ ان خطرات سے آگاہ ہو”۔

منگل – 18 صفر 1439 ہجری – 07 نومبر 2017ء  شمارہ: (14224)