الظواہری کا انکشاف۔۔ امریکہ کا دورہ اور "ایف بی آئی” کے "وفادار ایجنٹ” سے خوف
قاہرہ: ولید عبد الرحمن القاعدہ نامی دہشت گرد تنظیم کے رہنماء ایمن الظواہری نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے اپنے دورہ کے سلسلہ میں انکشاف کیا ہے لیکن انہوں نے اس دورہ کی تاریخ متعینہ طور پر بیان نہیں کیا ہے پھر بھی ایسا لگ رہا ہے کہ یہ دورہ گزشتہ صدی […]

قاہرہ: ولید عبد الرحمن
القاعدہ نامی دہشت گرد تنظیم کے رہنماء ایمن الظواہری نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے اپنے دورہ کے سلسلہ میں انکشاف کیا ہے لیکن انہوں نے اس دورہ کی تاریخ متعینہ طور پر بیان نہیں کیا ہے پھر بھی ایسا لگ رہا ہے کہ یہ دورہ گزشتہ صدی کے نوے کی دہائی میں ہوا ہے۔(۔۔۔)
الظواہری نے دہشت گرد کی بین الاقوامی فہرست میں شامل "القاعدہ” تنظیم کے میڈیا بازو "سحاب” نامی ادارہ کی طرف سے نشر کردہ اپنے ایک ویڈیو کیسٹ میں کہا کہ میں ایک مدت کے لیے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں تھا۔(۔۔۔) میں نے القاعدہ کے ذمہ داروں سے کہا کہ وہ ڈاکٹر عبد الرحمن کے ساتھ ایک ملاقات کی ترتیب بنائیں لیکن انہوں نے مجھے ایسا نہ کرنے کی نصیحت کی اور انہوں نے ان کی یہ بات نقل کی کہ ان کے پیچھے نماز پڑھنے والے آدھے لوگ "ایف بی آئی” کے ایجنٹ ہیں، لہذا میں نے شیخ سے ملاقات نہ کرنے کو ترجیح دیا۔(۔۔۔)
اتوار – 1 ربیع الاول 1439 ہجری – 19 نومبر 2017ء شمارہ نمبر: (14236)