پوٹن تصفیہ میں عجلت کی خاطر "حمیمیم” میں
روسی چھاؤنی میں اسد سے ملاقات، اور سیسی اور اردگان کے ساتھ شام اور قدس کی فائل پر تبادلہ خیال ماسکو: طہ عبد الواحد – قاہرہ: محمد عبده حسنين کل روسی صدر ولادیمیر پوٹن شام کے شہر لاذقیہ میں قائم حمیمیم چھاؤنی میں رکے تاکہ شام میں سیاسی حل کی ضرورت […]
روسی چھاؤنی میں اسد سے ملاقات، اور سیسی اور اردگان کے ساتھ شام اور قدس کی فائل پر تبادلہ خیال

ماسکو: طہ عبد الواحد – قاہرہ: محمد عبده حسنين
کل روسی صدر ولادیمیر پوٹن شام کے شہر لاذقیہ میں قائم حمیمیم چھاؤنی میں رکے تاکہ شام میں سیاسی حل کی ضرورت کی یقین دہانی کراتے ہوئے وہاں سے اپنی افواج کا مرحلہ وار انخلا کرنے کا اعلان کریں، یاد رہے کہ ان کا یہ اقدام قاہرہ اور انقرہ جانے سے قبل تھا۔ جبکہ انہوں نے دونوں صدور عبد الفتاح سیسی اور رجب طیب اردگان کے ہمراہ شام اور قدس کی فائلوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پوٹن نے حمیمیم میں شامی حکومتی صدر بشار الاسد کی موجودگی میں روسی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا "روسی افواج کا ایک بڑا حصہ اب وطن واپس لوٹ سکتا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ: "اقوام متحدہ کی زیر نگرانی سیاسی حل کے لئے حالات سازگار بنائے گئے ہیں”۔ (۔۔۔)