اقوام متحدہ کے منصوبے کا متبادل نہیں ہے: فرانس حفتر سے
قاہرہ: خالد محمود فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف لوڈرین نے کل لیبیا کے شہر طرابلس اور بنغازی کے اچانک دورہ کے دوران زور دیا ہے کہ آئندہ سال اقوام متحدہ کی زیر نگرانی لیبیا میں منعقدہ انتخابات کو کامیاب بنانے کے لئے "تمام تر ممکنہ کوششیں کی جائیں”۔ انہوں نے "قومی فوج”

قاہرہ: خالد محمود
فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف لوڈرین نے کل لیبیا کے شہر طرابلس اور بنغازی کے اچانک دورہ کے دوران زور دیا ہے کہ آئندہ سال اقوام متحدہ کی زیر نگرانی لیبیا میں منعقدہ انتخابات کو کامیاب بنانے کے لئے "تمام تر ممکنہ کوششیں کی جائیں”۔ انہوں نے "قومی فوج” کے سربراہ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کو باور کرایا کہ ان کے سامنے اقوام متحدہ کے منصوبہ کا "متبادل نہیں” ہے۔
لوڈرین نے حفتر؛ جنہوں نے ہفتے کے آغاز میں بیان دیا تھا کہ اقوام متحدہ کا کام "ختم ہو چکا” ان کے ساتھ اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا: "میں نے کہا ہے کہ آپ کے پاس اقوام متحدہ کے منصوبے کا متبادل نہیں ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے حفتر اور وزیر اعظم فائز سراج کو باور کرایا ہے کہ وہ انتخابات کے بارے میں پرعزم رہیں۔ (۔۔۔) انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منصوبہ "لیبیا کے سیاسی حل کے لئے ناگزیر ہے اور اسے جتنی جلدی ممکن ہو لاگو کیا جانا چاہیے”۔ (۔۔۔)