سعودی عرب کا، ایران پر قطیف میں دہشت گردی کی حمایت کا الزام

قاضی الجیرانی کو اغوا کر کے گڑھے میں پھینک کر گولی مار دی گئی   ریاض: نایف رشید – دمام: علی قطان کل سعودی عرب نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ (مملکت کے مشرق میں) قطیف میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ یہ بیان قطیف میں […]

سعودی عرب کا، ایران پر قطیف میں دہشت گردی کی حمایت کا الزام
قاضی الجیرانی کو اغوا کر کے گڑھے میں پھینک کر گولی مار دی گئی

ریاض: نایف رشید – دمام: علی قطان

     کل سعودی عرب نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ (مملکت کے مشرق میں) قطیف میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ یہ بیان قطیف میں محکمہ اوقاف و وراثت کے قاضی محمد الجیرانی کی لاش ملنے کے باقاعدہ اعلان کے وقت دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ میں سیکورٹی ترجمان میجر جنرل منصور ترکی نے وضاحت کی ہے کہ ایران، دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے ان کے نمائندے کے طور پر دہشت گرد جماعتوں کی حمایت کرتا ہے۔ (۔۔۔)

قاضی الجیرانی کے مقدمے میں میجر جنرل ترکی نے کہا کہ سیکورٹی ادارے کو حاصل ہونے والی معلومات میں تصدیق کی گئی ہے کہ قاتلوں نے انہیں ایک ویران زرعی فارم کے ایک گڑھے میں گرا کر انہیں گولی ماری گئی ہے۔ (۔۔۔)

منگل – 8 ربيع الثاني 1439 ہجری – 26 دسمبر 2017ء  شمارہ: [14273]