خمینی حکومت اور مذہبی رہنما "نظر انداز”
مشاری الذايدی بعض لوگوں کو اور خاص طور پر یورپ میں عموما ایران کے بارے میں یہ گمان پایا جاتا ہے کہ وہاں گذشتہ عرصے میں ہونے والے عوامی مظاہروں؛ جن سے ایرانی حکومت اور ان کے عراق، شام، لبنان اور یمن میں پیروکاروں میں خدشات پائے جاتے تھے، اس نے خمینی […]
مشاری الذايدی
بعض لوگوں کو اور خاص طور پر یورپ میں عموما ایران کے بارے میں یہ گمان پایا جاتا ہے کہ وہاں گذشتہ عرصے میں ہونے والے عوامی مظاہروں؛ جن سے ایرانی حکومت اور ان کے عراق، شام، لبنان اور یمن میں پیروکاروں میں خدشات پائے جاتے تھے، اس نے خمینی حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔
خمینی نظام میں بنیادی طور پر ایک کمی ایران کی عام عوام؛ جن میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے، ان سے رابطے کا نہ ہونا ہے اور یہ مسئلہ سعودی یا امریکی سازش نہیں جیسا کہ ایرانی ذرائع ابلاغ میں شور مچایا جا رہا ہے بلکہ اس کے ذمہ دار حکومتی عہدیدار ہیں۔ یہ بات بطور کالم نگار صرف میری نہیں، بلکہ یہ ایرانی صدر حسن روحانی کا کلام ہے جو انہوں نے ایرانی مرشد اعلیٰ علی خامنہ ای کے اس بیان کا بالواسطہ جواب ہے جس میں انہوں نے مظاہروں کے چند روز بعد یہ محسوس کیا تھا کہ ان کے پاسداران انقلاب ناراض ہو جائیں گے۔
صرف حسن روحانی ہی نہیں ہیں جنہوں نے شرمندگی اور انکساری سے یہ بات کہی بلکہ یہ بات تو "خمینی انقلاب” کی علامت سمجھے جانے والوں نے اس کے آغاز میں کہی تھی جن میں 2009ء میں سبز انقلاب تحریک کے رہنما موسوی، کروبی وغیرہ شامل ہیں۔ (۔۔۔)
ان دنوں، ایران کے سابق پارلیمانی اسپیکر اور سبز انقلاب کے رہنماؤں میں سے ایک مہدی کروبی؛ جنہیں 7 سال سے نظر بند کیا ہوا ہے، انہوں نے ایرانی حکومت کے سپریم کمانڈر علی خامنہ ای کو واضح پیغام میں ان پر تنقید کی ہے اور حالیہ ایران کی تلخ حقیقت کا ذمہ دار قرار دیا ہے جو کہ خمینی انقلاب کے آغاز سے بطور وزیر، صدر اور سپریم کمانڈر کے بنیادی ذمہ دار رہے ہیں۔ یہ خط "ملی اعتماد (قومی اعتماد) نامی پارٹی کے ماتحت "سحادم نیوز” کی ویب سائٹ نے نشر کیا تھا جس کے رہنما کروبی ہیں۔
جمہوریہ خمینی کے تاریخی عہدیداران میں سے ایک کو یاد یے کہ انقلاب کے ابتدائی سالوں میں کروبی نے خمینی (جمہوریہ خمینی کے بانی) کو خبردار کیا تھا، جب انہوں نے سرکاری لوگوں سے کہا تھا: "اس دن سے ڈرو جب لوگ تمہارے اندر کو نیتوں کو جان جائیں گے تب ہم سب ختم ہو جائیں گے”۔
کروبی نے خامنہ ای پر سخت تنقید کی ہے (۔۔۔)، اور سپریم لیڈر خامنہ ای کو پیغام ارسال کیا ہے کہ "حکومت ان دنوں زوال پذیر ہے”۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ یہ حکومت رومن چاؤسکوکو کی طرح گر جائے گی، تاہم حقیقت میں یہ آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے اور یہ مذہبی رہنما کو بھولنے پر تکیہ کئے ہوئے ہے۔