خادم حرمین اور پوٹن شامی بحران پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں
شاہ سلمان روسی وزیر توانائی کے ساتھ "تیل کی مارکیٹ میں توازن کی بحالی کے لئے” تعاون پر بات چیت کریں گے ریاض: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا۔ اس دوران دونوں ملکوں کے مابین بہترین دو [&helli
شاہ سلمان روسی وزیر توانائی کے ساتھ "تیل کی مارکیٹ میں توازن کی بحالی کے لئے” تعاون پر بات چیت کریں گے

ریاض: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا۔ اس دوران دونوں ملکوں کے مابین بہترین دو طرفہ تعلقات اور ان کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی نیوز ایجنسی (واس) کے مطابق اس کے علاوہ بہت سے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شامی بحران کے بارے میں سعودی ایجنسی نے وضاحت کی ہے کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز اور صدر پوٹن نے اس بحران کے سیاسی حل تک رسائی اور شامی عوام کے مصائب کو ختم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ (۔۔۔)
دوسری جانب، کل ریاض کے یمامہ پیلس میں شاہ سلمان نے روسی وزیر توانائی الگزینڈر نوواک کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران سعودی عرب اور روس کے مابین تعلقات اور توانائی کے شعبہ میں ترقی کی خاطر دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا اور خاص طور تیل کی مارکیٹ کی بحالی کی خاطر پیداوری ممالک کے رہنماؤں سے تیل کے عالمی اسٹاک میں کمی لانے جیسے موضوع زیر غور آئے۔ (۔۔۔)