ترک

غوطہ دمشق میں "حلب کے منظر نامہ” کے لئے روسی احاطہ

عفرین مفاہمت ماسکو کی منظوری کا منتظر ۔۔۔ اور شامی حکومتی افواج کا کردوں کی حمایت کرنے کی صورت میں انقرہ ان کے "خاتمے” کی دھمکی دے رہا ہے   ماسکو: رائد جبر – انقرہ: سعید عبد الرازق ماسکو، غوطہ دمشق میں بڑے پیمانے پر زمینی حملہ کرنے کی راہ ہموار کر […]

غوطہ دمشق میں "حلب کے منظر نامہ” کے لئے روسی احاطہ
عفرین مفاہمت ماسکو کی منظوری کا منتظر ۔۔۔ اور شامی حکومتی افواج کا کردوں کی حمایت کرنے کی صورت میں انقرہ ان کے "خاتمے” کی دھمکی دے رہا ہے

ماسکو: رائد جبر – انقرہ: سعید عبد الرازق

ماسکو، غوطہ دمشق میں بڑے پیمانے پر زمینی حملہ کرنے کی راہ ہموار کر رہا ہے (۔۔۔)۔ روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے بیان دیا ہے کہ "دمشق کے جنوب میں مشرقی غوطہ کے علاقے میں مسلح دہشت گرد (نصرت فرنٹ) کے خلاف، حلب شہر کو دہشت گردوں سے آزاد کرائے جانے والے تجربہ کو لاگو کیا جا سکتا ہے”۔ (۔۔۔)

دریں اثناء، یوں معلوم ہوتا ہے کہ شامی حکومت اور کرد عوامی حفاظتی یونٹس کے مابین مفاہمت ماسکو کی منظوری کی منتظر ہے۔ (۔۔۔)

ترک وزیر نے بیان دیا ہے کہ "اگر شامی حکومت (عفرین) کے علاقے میں کرد لیبر پارٹی اور ڈیموکریٹک الائنس کے صفائے کی خاطر داخل ہوتی ہے تو کوئی مسٔلہ نہیں، لیکن اگر حکومتی فوج ان یونٹس کے دفاع کی خاطر آئے گی تو ایسی صورت میں کوئی چیز اور کوئی شخص ہمیں یا ترک افواج کو نہیں روک سکے گا”، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عفرین میں مداخلت کرنے والی کسی طاقت کو "ختم” کر دیا جائے گا۔

منگل – 4 جمادى الآخرة 1439 ہجری – 20 فروری 2018ء  شمارہ: [14329]