سعودی عرب میں بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے خصوصی عدالتیں
جدہ: اسماء الغابری خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے پبلک سیکٹر میں بدعنوانی کے مقدمات سے نمٹنے کے لئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دی ہے، جو تحقیقات اور چھان بین کریں گی اور یہ براہ راست اٹارنی جنرل سے منسلک ہونگی۔ کل اٹارنی […]

جدہ: اسماء الغابری
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے پبلک سیکٹر میں بدعنوانی کے مقدمات سے نمٹنے کے لئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دی ہے، جو تحقیقات اور چھان بین کریں گی اور یہ براہ راست اٹارنی جنرل سے منسلک ہونگی۔
کل اٹارنی جنرل شیخ سعود المعجب نے بیان میں کہا کہ خادم حرمین کی جانب سے ان عدالتوں کے قیام کی منظوری تمام شعبہ جات میں انسداد بدعنوانی کو اہمیت دیتے ہوئے دی گئی ہے، جس کا مقصد ملک، اس کے وسائل، عوام کی دولت اور ان کی خدمات کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد پرنس محمد بن سلمان دونوں بدعنوانی کے خلاف لڑنے کو تیار ہیں اور اسے پوری طاقت کے ساتھ جڑوں سمیت اکھاڑ پھینکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ (۔۔۔)