سعودی عرب اور امریکہ۔۔ "گہری دوستی” باہمی مفادات سے مربوط
ٹرمپ نے محمد بن سلمان کا استقبال کیا اور دونوں نے سیاسی، دفاعی، معاشی تعاون کو مضبوط بنانے اور ایرانی کردار کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا واشنگٹن: ہبة القدسي سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد ابن سلمان نے کل رسمی طور پر ریاستہائے […]
ٹرمپ نے محمد بن سلمان کا استقبال کیا اور دونوں نے سیاسی، دفاعی، معاشی تعاون کو مضبوط بنانے اور ایرانی کردار کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا

واشنگٹن: ہبة القدسي
سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد ابن سلمان نے کل رسمی طور پر ریاستہائے متحدہ امریکہ کا سفر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملنے کے لیے شروع کیا ہے اور ان دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان گہری دوستی اور اس دوستی کی حفاظت کرنے والے باہمی مفادات پر زود دیا ہے اور اسی طرح ولی عہد کے پہلے دن کے دورہ میں کانگریس کے رہنماؤں سے ملاقات بھی شامل ہے۔
کل ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے مغربی گوشہ میں ولی عہد کا استقبال کیا اور امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کی تعریف کی اور اسی طرح انہوں نے شہزادہ محمد ابن سلمان کے ساتھ ذاتی دوستی کی بھی تعریف کی۔(۔۔۔)
امریکی صدر اور سعودی عرب کے ولی عہد نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی معاشی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا اور اس کے علاوہ غیر معمولی سرمایہ کاری کے سلسلہ میں مشترکہ لائحہ عمل کے سلسلہ میں بھی گفتگو کی۔(۔۔۔) اور ان مذاکرات میں ایران کے خطرات اور ملک میں اس کے کردار کے سلسلہ میں بھی گفتگو ہوئی ہے۔(۔۔۔)
بدھ – 4 رجب 1439 ہجری – 21 مارچ 2018ء شمارہ نمبر: (14358)