"سلک روڈ” کے احیاء کے لئے 4 ملیار ڈالر
کل بیجنگ میں چی، پیوٹن اور اردگان دیگر ممالک کے نمائندوں کے ساتھ "بیلٹ روڈ فورم” میں شرکت کے دوران (ا.ب.ا) بیجنگ: فادیہ فوزی – لندن: "الشرق الاوسط” کل بیجنگ میں 130 سے زائد ممالک اور درجنوں بین الاقوامی تنظیموں کی نمائندگی کرتی ہوئی 1500 شخصیات کی شرکت کے ساتھ بین

کل بیجنگ میں چی، پیوٹن اور اردگان دیگر ممالک کے نمائندوں کے ساتھ "بیلٹ روڈ فورم” میں شرکت کے دوران (ا.ب.ا)
بیجنگ: فادیہ فوزی – لندن: "الشرق الاوسط”
کل بیجنگ میں 130 سے زائد ممالک اور درجنوں بین الاقوامی تنظیموں کی نمائندگی کرتی ہوئی 1500 شخصیات کی شرکت کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کے ضمن میں "بیلٹ روڈ” سربراہی اجلاس کی کاروائی کا آغاز کیا گیا۔ اس سربراہی اجلاس کا مقصد قدیم "سلک روڈ” کو بحال کرنا ہے، جس پر اونٹوں کے ذریعے وسطی سلطنت کی مصنوعات کو وسطی ایشا کے راستے یورپ اور اس کے برعکس منتقل کیا جاتا تھا۔ اجلاس کے دوران تینوں براعظموں؛ ایشیا، یورپ اور افریقہ، میں ریلوے، ہائی ویز، بندرگاہوں اور توانائی کے شعبہ جات میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چین کے صدر شی جین بینگ نے اپنی افتتاحی تقریر کے دوران نئے سلک روڈ کے منصوبے کے لئے 124 ملیار ڈالر کی رقم مختص کرنے کا وعدہ کیا تاکہ یہ آپس میں امن و سلامتی اور آزادانہ تجارت کی راہ بنے۔ اس سربراہی اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سمیت 29 سربراہان ریاست و حکومت نے شرکت کی۔