شاه عبد اللہ دوم کی امریکی صدر سے ملاقات
کل واشنگٹن میں صدر ٹرمپ شاہ عبد اللہ دوم سے ملاقات کرتے ہوئے واشنگٹن: "الشرق الاوسط” کل واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ملاقات اردن کے شاہ عبد اللہ دوم سے ہوئی۔ برطانیہ کی خاتون وزیر اعظم ٹریسا مئی کے بعد امریکہ کے نئے صدر سے ملنے والے یہ پہلے […]

کل واشنگٹن میں صدر ٹرمپ شاہ عبد اللہ دوم سے ملاقات کرتے ہوئے
واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
کل واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ملاقات اردن کے شاہ عبد اللہ دوم سے ہوئی۔ برطانیہ کی خاتون وزیر اعظم ٹریسا مئی کے بعد امریکہ کے نئے صدر سے ملنے والے یہ پہلے عرب لیڈر ہیں۔
اردن کے شاہی دربار نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ملاقات کے درمیان دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹيجک شراکت داری مضبوط کرنے کی اہمیت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی ہے۔
شاہی دربان کے بیان کے مطابق دونوں رہنما اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ شامی عوام کے لئے امن وامان قائم کرنا اور فلسطینی واسرائیلی عوام کے درمیان امن وآشتی کے لئے بامقصد کوشش کرنا بہت اہم ہے۔
پرسو شاہ عبد اللہ کی ملاقات دو الگ الگ اجلاس میں امریکی پارلمنٹ کے نمائندگان اور سینٹ کے خارجہ تعلقاتی کمیٹی کے اراکین اور صدر سے ہوئی ہے۔
دونوں اجلاس میں علاقائی پیش رفتوں سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔ خاص طور پر امن وسلامتی، شامی بحران اور دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر بھی غور وخوض کیا گیا ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ملاقات میں ملکہ رانیا عبد اللہ بھی موجود تھیں۔
جمعہ 7 ﺟﻤﺎدى الاول 1438ہجری – 3 ﻓروری 2017 شمارہ نمبر {13947}