عدن میں داعش کے دو حملے

چار گورنریٹ میں حوثیوں کے بڑے نقصانات صنعاء – عدن: "الشرق الاوسط” کل یمن کی وقتی دار الحکومت عدن میں یمن کے انسداد دہشت گرد فورسز کے ہیڈ کواٹر پر دہشت گردوں نے خود کش حملہ کیا اور داعش نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی اور آنکھوں دیکھے گواہوں […]

عدن میں داعش کے دو حملے
چار گورنریٹ میں حوثیوں کے بڑے نقصانات

صنعاء – عدن: "الشرق الاوسط”

کل یمن کی وقتی دار الحکومت عدن میں یمن کے انسداد دہشت گرد فورسز کے ہیڈ کواٹر پر دہشت گردوں نے خود کش حملہ کیا اور داعش نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی اور آنکھوں دیکھے گواہوں نے کہا کہ پہلے خود کش دھماکہ نے التواہی علاقہ کے الساحل الذہبی نامی گاؤں میں انسداد دہشت گرد فورسز کے ہیڈکواٹر کے خارجی دروازہ پر ایک گاڑی کو اڑایا پھر اس کے بعد دوسرے خود کش حملہ نے دوسری گاڑی کو اڑا دیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ منھ چھپائے ہوئے سات دیگر مسلح افراد نے دونوں بم دھماکہ کے بعد ہیڈکواٹر پر حملہ کرنے کی کوشش میں براہ راست اپنے ہتھیاروں سے گولی چلائے لیکن سیکورٹی کے نوجوانوں نے ان کی کوشش کو ناکام کر دیا اور ایک سیکورٹی ذریعہ نے یہ بھی بتایا کہ اس دو حملہ میں ایک بچہ کے ساتھ پانچ افراد شہید ہوئے ہیں اور اکتیس افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن طبی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد چھ تک پہنچ چکی ہے۔

اسی سلسلہ میں کل یمنی فورسز نے اتحاد کے حملوں کی مدد سے صعدہ، تعز، صنعاء کے قریب نہم اور مارب کے صرواح گورنریٹ میں حوثی جماعت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔)۔۔۔( اور ان حملوں اور جنگ میں کم سے کم 60 باغی ہلاک ہوئے ہیں۔

اتوار – 09 جمادی الاول 1440 ہجری – 25 فروری 2018ء  شمارہ نمبر: (14334)