عريقات: واشنگٹن مسئلہ کا حصہ بن گیا
مئی میں سفارت خانے کو منتقل کرنے کے فیصلہ کے بعد امن وسلامتی کے سلسلہ میں خدشات رام الله: كفاح زبون فلسطینی لبریشن تنظیم کے ایکزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری صائب عریقات نے واشنگٹن کی طرف سے 14 مئی کو تل ابیب سے بیت المقدس کی طرف اپنے سفارت خانہ کو […]
مئی میں سفارت خانے کو منتقل کرنے کے فیصلہ کے بعد امن وسلامتی کے سلسلہ میں خدشات

رام الله: كفاح زبون
فلسطینی لبریشن تنظیم کے ایکزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری صائب عریقات نے واشنگٹن کی طرف سے 14 مئی کو تل ابیب سے بیت المقدس کی طرف اپنے سفارت خانہ کو منتقل کرنے کے فیصلہ کے اعلان کو انتہائی اشتعال انگیز اقدام سے تعبیر کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ امریکی انتظامیہ مشکل کا ایک حصہ بن چکی ہے۔
عریقات نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ فلسطینی عوام کی مسلسل پریشانی کی دن کا اختیار کرنا تمام عرب اور مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانا ہے ناکہ صرف اہل فلسطین کے جذبات کو بھڑکانا ہے۔)۔۔۔(
فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی فیصلہ کی مذمت علاقائی اور عرب سطح پر کی گئی ہے اور عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری احمد ابو الغیط نے اس فیصلہ کو غلط فیصلے اور اشتعال انگیزی کے تسلسل کے سلسلہ میں ایک پرخطر نئی کڑی قرار دیا ہے اور قریب ہے کہ اس فیصلہ کی وجہ سے اہل فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن وسلامتی کی آخری امید بھی جاتی رہے گی اور ترکی نے اسی جیسے موقف کا اظہار کیا ہے۔)۔۔۔( اور واشنگٹن پر امن وسلامتی کی ساری امیدوں پر پانی پھیرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
اتوار – 09 جمادی الاول 1440 ہجری – 25 فروری 2018ء شمارہ نمبر: (14334)