ولی عہد کے ولی عہد

علاقائی مسائل پر سعودی – امریکی ہم آہنگی

شہزادہ محمد بن سلمان کی اہم امریکی حکومتی عہدے داران اور وزير الدفاع سے ملاقات   واشنگٹن : الشرق الاوسط کل واشنگٹن میں سعودی عرب کے وزیر دفاع جونیئر نائب وزیر اعظم ولی عہد کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سے طویل ملاقات کی۔ […]

علاقائی مسائل پر سعودی – امریکی ہم آہنگی
شہزادہ محمد بن سلمان کی اہم امریکی حکومتی عہدے داران اور وزير الدفاع سے ملاقات
1489706865973918600

واشنگٹن  : الشرق الاوسط

کل واشنگٹن میں سعودی عرب کے وزیر دفاع جونیئر نائب وزیر اعظم ولی عہد کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سے طویل ملاقات کی۔ اس دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹجک تعاون کے شعبوں میں ترقی کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں مشرق وسطی اور پوری دنیا کی تازہ ترین صورت حال اور اس ضمن میں خاص طور سے انسداد دہشت گردی کی خاطر کی جانے والی کوششوں اور مشترکہ دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں اطراف کے مابین طویل اجلاس کے اختتام پر ظاہر ہوتا کے کہ وہ تمام مسائل اور فائلیں جن کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے ان پر سعودی عرب اور امریکہ کے مابین مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ دریں اثناء طرفین نے آئندہ چند روز کے دوران کئی اقدامات پر کام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پینٹاگون کے ایک بیان کے مطابق اجلاس کے دوران ایران کی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو کہ خطے کے استحکام میں خرابی کا باعث ہیں۔

جمعہ 18 جمادى الثانی 1438 ہجری­ 17 مارچ 2017ء شمارہ (13989)