کمال جنبلاط کا اسد سے تاریخی گفتگو: ہم تمہارے سنہرے پنجڑے میں داخل نہیں ہونگے

بیروت: نذیر رضا لبنان کے سابق لیڈر کمال جنبلاط کے قتل پر چالیس سال گزر جانے کے باوجود قومی تحریک کے سابق لیڈر توفیق سلطان کو اپنے دوست سابق شامی صدر حافظ اسد کے ساتھ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ملاقات میں جنبلاط نے اسد […]

کمال جنبلاط کا اسد سے تاریخی گفتگو: ہم تمہارے سنہرے پنجڑے میں داخل نہیں ہونگے
3

بیروت: نذیر رضا

لبنان کے سابق لیڈر کمال جنبلاط کے قتل پر چالیس سال گزر جانے کے باوجود قومی تحریک کے سابق لیڈر توفیق سلطان کو اپنے دوست سابق شامی صدر حافظ اسد کے ساتھ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ملاقات میں جنبلاط نے اسد کے چیلنج پر جرات کر کے لبنان، شام، اردن جیسے ملکوں کو ایک بنانے کے کنفیڈریشن لائحۂ عمل کی تردید کی تھی جسے ترقی یافتہ سوشلسٹ پارٹی کے لیڈر نے فلسطینی انقلاب کو ختم کر دینے والا لائحہ قرار دیا تھا۔

سلطان نے اپنی ملاقات کی ساری تفصیل "الشرق الاوسط” کو اس طرح بتائی کہ جنبلاط نے اسد کو جواب اس طرح دیا کہ تمہارے پاس آزادی نہیں ہے اور میں ایسے ملک میں نہیں رہ سکتا جہاں آزادی نہ ہو۔ میں تمہارے بڑے سنہرے پنجڑے میں نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنبلاط نے اسد کو اسی نششت میں لبنان کے داخل ہونے سے ڈرایا تاکہ اس کے ذریعہ اسرائیل کے لئے آسان نہ ہو جائے کہ وہ ہمیں تاریک غار میں ڈھکیل دے۔

ملاقات کے دوسرے سال یعنی 16 مارچ 1977 ایک گولی نے جنبلاط کو خاموش کر دیا اور اس کا الزام اسد کی انتظامیہ پر لگا دیا گیا۔

جمعرات 17 جمادی الثانی 1438ہجری – 16مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13988}