عراقی بیانات سے بحرین کی ناراضگی

مانامہ: عبید السہیمی بحرین کی وزارت خارجہ نے کل اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اس نے منامہ میں عراقی سفیر کو بلا کر بحرین میں دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث تین افراد کو پھانسی دئے جانے کے سلسلہ میں نائب عراقی صدر نوری المالکی اور عراقی وزارت خارجہ کے […]

عراقی بیانات سے بحرین کی ناراضگی
4

مانامہ: عبید السہیمی

بحرین کی وزارت خارجہ نے کل اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اس نے منامہ میں عراقی سفیر کو بلا کر بحرین میں دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث تین افراد کو پھانسی دئے جانے کے سلسلہ میں نائب عراقی صدر نوری المالکی اور عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیانات پر عراقی حکومت کو اپنی ناراضگی پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بحرین کے وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اس نے عراقی سفیر احمد نائف رشید الدلیمی کو مطلع کیا کہ بحرین اپنے آزادی کے معیار پر قائم فیصلہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کر سکتا ہے۔

مالکی  نے اپنے "فیس بک” کے پیج پر بحرین میں پھانسی دئے جانے سے متعلق کہا کہ یہ ایک "خوفناک جرم” ہے۔