کوموروس میں صدقہ وخیرات کے سایہ میں کام کرنے والے ایرانی دفاتر بند

ریاض: عبدالہادی حبتور سعودی عرب میں کوموروس کے سفیر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کے ملک نے صدقہ وخیرات کے سایہ میں کام کرنے والے تمام ایرانی دفاتر کو بند کر دیا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ ایک حد تک […]

کوموروس میں صدقہ وخیرات کے سایہ میں کام کرنے والے ایرانی دفاتر بند
5

ریاض: عبدالہادی حبتور

سعودی عرب میں کوموروس کے سفیر نے اس بات کا  انکشاف کیا کہ ان کے ملک نے صدقہ وخیرات کے سایہ میں کام کرنے والے تمام ایرانی دفاتر کو بند کر دیا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ ایک حد تک ان دفاتر کے حقیقی مقاصد شیعیت کی نشر واشاعت تھی۔

سعودی عرب میں مقیم کوموروس کے سفیر حبیب عباس عبد اللہ نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کے دوران کہا کہ صدر عثمان غزالی نے تقریبا تین ماہ قبل  صدقہ وخیرات کے سایہ میں کام کرنے والے تمام ایرانی دفاتر کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کوموروس میں نام نہاد خیراتی اداروں کے ذریعہ داخل ہوا ہے لیکن حقیقت میں بہ دفاتر صفوی شیعیت کی تبلیغ کرنے کے دفاتر ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان دفاتر کے ذمہ دار ملک کے اقتصادی صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کمزور دلوں کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

عبداللہ نے پر زور انداز میں کہا کہ  ان دفاتر کی جگہ دوسرے عرب دفاتر کے کھولے جانے کی ضرورت ہے اور ہم اس خلا کو پر کرنے کے لئے عرب خیراتی تنظیموں کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر خلا پر نہیں کیا گیا تو لوگ ہمیں لعنت وملامت کریں گے۔