عراقی فورسز کا الحویجہ میں داخلہ

اربیل: "الشرق الاوسط” کل ایک طرف تنظیم داعش کے مسلح افراد کے خلاف ہونے والی زبردست جنگ کے بعد عراقی فورسز کرکوک کے مغربی جنوب میں واقع الحویجہ شہر کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے تو دوسری طرف وہاں کے شہری شہر چھوڑ کر فرار اختیار کر رہے […]

عراقی فورسز کا الحویجہ میں داخلہ

اربیل: "الشرق الاوسط”

کل ایک طرف تنظیم داعش کے مسلح افراد کے خلاف ہونے والی زبردست جنگ کے بعد عراقی فورسز کرکوک کے مغربی جنوب میں واقع الحویجہ شہر کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے تو دوسری طرف وہاں کے شہری شہر چھوڑ کر فرار اختیار کر رہے ہیں۔

الحویجہ کو آزاد کرانے کی کاروائیوں کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبد الامیر رشید بار اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرمی فورسز، وفاقی پولس، جلد حملہ کرنے والے افراد اور الحشد الشعبی نے الحویجہ ضلع کے مرکز پر حملہ کیا ہے اور انہوں نے اس بات کی تاکید بھی کی ہے کہ شہر کو دوبارہ اپنے قبضہ میں کرنے کے لئے اقدام مسلسل کیا جاتا رہے گا۔

جمعرات – 15 محرم الحرام  1439 ہجری – 5  اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14191)