خادم حرمین شریفین کا روس کا تاریخی دورہ
ماسکو – جدہ: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز آج روس کا سرکاری دورہ شروع کریں گے اور یہ دورہ صدر فلادیمئر پوٹن کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ خادم حرمین شریفین کل شام ماسکو پہنچے ہیں جہاں ان کے استقبال میں […]

ماسکو – جدہ: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز آج روس کا سرکاری دورہ شروع کریں گے اور یہ دورہ صدر فلادیمئر پوٹن کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
خادم حرمین شریفین کل شام ماسکو پہنچے ہیں جہاں ان کے استقبال میں صدارتی وونوکووو ایئرپورٹ پر روسی وزیر اعظم کے پہلے نائب ایگور شووالوو اور روس میں سعودی سفیر عبد الرحمن الرسی موجود تھے اور شاہ سلمان کے استقبال میں حکومت کی طرف سے استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ (۔۔۔)
ماسکو پہنچنے کے شاہ سلمان نے روس کے دورہ پر اپنی سعادت مندی کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ملک اس دورہ کے ثمرات کے منتظر ہیں کیونکہ اس دورہ کی وجہ سے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے اور دونوں ملکوں کی دوست قوموں کے مفادات اور ان کے امن واستقرار کے لئے مشترکہ کام میں اضافہ کیا جائے گا۔
جمعرات – 15 محرم الحرام 1439 ہجری – 5 اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14191)