آج عرفات میں 2٫5 ملین حاجی وقوف کریں گے

شاہ سلمان منی سے اللہ کے مہمانوں کی نگرانی کر رہے ہیں   مشاعر مقدسہ: سعيد الابيض – طارق الثقفی – وليد الفقش – ابراہیم القرشی آج 9 ذی الحجہ بروز جمعرات 2٫5 ملین حجاج کرام کا عرفات میں تلبیہ اور تکبیر پڑھتے ہوئے وقوف ایک شاندار منظر پیش کر رہا ہے، ان کا […]

آج عرفات میں 2٫5 ملین حاجی وقوف کریں گے
شاہ سلمان منی سے اللہ کے مہمانوں کی نگرانی کر رہے ہیں

مشاعر مقدسہ: سعيد الابيض – طارق الثقفی – وليد الفقش – ابراہیم القرشی

آج 9 ذی الحجہ بروز جمعرات 2٫5 ملین حجاج کرام کا عرفات میں تلبیہ اور تکبیر پڑھتے ہوئے وقوف ایک شاندار منظر پیش کر رہا ہے، ان کا یہ وقوف کل منی میں تمام تر آسانی اور سہولت کے ساتھ چڑھنے کے بعد ہے، جہاں انہوں نے سنت مبارکہ کا اعادہ کرتے ہوئے حج کےمناسک کا آغاز "یوم ترویہ” پر منی میں قیام کے ذریعے کیا تھا۔

خادم حرمین شریفین؛ جو کہ آج منی میں پہنچیں گے، وہ بیت اللہ الحرام کا حج کرنے والوں کو دی جانے والی تمام تر سہولیات کی نگرانی کریں گے تاکہ وہ اطمینان سے مناسک کی ادائیگی کر سکیں۔ علاوہ ازیں وہ مقدس مقامات پر حاجیوں کی نقل و حرکت کے لئے عام منصوبہ جات کے تمام مراحل پر اطمینان حاصل کریں گے۔ پروگرام کے مطابق ہفتہ کے روز؛ جو کہ اول یوم تشریق ہے، منی کے واقع شاہی محل میں اس سال حج کا فریضہ سرانجام دینے والے مختلف ممالک کے رہنما، اسلامی شخصیات اور حاجیوں کے وفود کے سربراہوں کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

جمعرات – 9 ذی الحجة 1438 ہجری – 31 اگست 2017ء شمارہ: [14156]