بادام کھانے کے 6 صحت بخش فائدے

  قاہرہ: "الشرق الاوسط اونلاين” فرانسیسی غذائی ماہر خاتون ڈاکٹر "ماری بلومی” نے بادام اور اس کے تیل کو باقاعدگی سے استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بادام کے 6 صحت بخش فائدے ہیں جو کہ حسب ذیل ہیں: 1- بادام میں فائبر اور پروٹین کی بڑی مقدار پائی [&hellip

بادام کھانے کے 6 صحت بخش فائدے
almonds-20122016-007

قاہرہ: "الشرق الاوسط اونلاين”

فرانسیسی غذائی ماہر خاتون ڈاکٹر "ماری بلومی” نے بادام اور اس کے تیل کو باقاعدگی سے استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بادام کے 6 صحت بخش فائدے ہیں جو کہ حسب ذیل ہیں:

1- بادام میں فائبر اور پروٹین کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو بھوک کو ختم کرنے میں مددگار ہے، اسے دو کھانوں کے درمیان کھانا زیادہ بہتر ہے کیونکہ 20 بادام 160 کیلوریز پر مشتمل ہوتے ہیں۔

2- بادام اومیگا ایسڈ اور وٹامن ای-9 سے بھرپور ہوتا ہے جو شریانوں کی بندش کو روکتا ہے۔

3- بادام پوٹاشیم کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے نمکیات کے تناسب کو کم کرکے بلند فشار خون میں کمی لاتا ہے۔

4- بادام زنک، فولاد اور وٹامن ای 9- بی 9 جیسے اینٹی آکسائیڈ کی بھاری  مقدار پر مشتمل ہوتا ہے۔

5- بادام ہڈیوں کے لئے انتہائی مفید ہے کیونکہ اس میں کیلشیم اور میگنیشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔

6- بادام روغن معدے کی تیزابیت کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کھانے کے بعد اس کا استعمال معدے کی اندرونی سطح کی حفاظت کرتا ہے۔