برلن اب بھی حملہ آور کی تلاش میں ہے

برلن: "الشرق الاوسط” برلن میں ہوئے ٹرک حادثہ میں ہلاک شدگان کی تعداد 12 افراد تک پہنچ چکی ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کی شناخت اب تک نامعلوم ہے۔ جرمن سیکیورٹی حکام نے کہا کہ کرسمس مارکیٹ میں حملہ کرنے والا شخص اب بھی آزاد ہے اور وہ ہتھیار سے […]

برلن اب بھی حملہ آور کی  تلاش میں ہے
%d8%a8%d8%b1%d9%84%d9%86

برلن: "الشرق الاوسط”

برلن میں ہوئے ٹرک حادثہ میں ہلاک شدگان کی تعداد 12 افراد تک پہنچ چکی ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کی شناخت اب تک نامعلوم ہے۔

جرمن سیکیورٹی حکام نے کہا کہ کرسمس مارکیٹ میں حملہ کرنے والا شخص اب بھی آزاد ہے اور وہ ہتھیار سے مسلح بھی ہو سکتا ہے۔

حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جس پناہ گزین کو موقعۂ واردات سے گرفتار کیا گیا ہے وہی حملہ آور ہے۔

برلن پولیس کے سربراہ کو"لاؤس کانٹ”  نے کہا کہ پولیس کو یقین نہیں ہے کہ گرفتار شدہ پاکستانی پناہ گزیں شخص ہی اس حادثہ کا حقیقی ذمہ دار ہے چنانچہ کل اسے تھوڑی دیر کے بعد رہا کر دیا گیا۔

اس کے جواب میں جرمنی میں انسداد جرائم کمیٹی کے سربراہ "ہولگر مونش” نے اس بات کا اظہار کیا کہ یہ کوئی بعید نہیں ہے کہ اس حادثہ میں کوئی اور شخص شریک ہے جو فرار ہو گیا۔

مونش نے کہا کہ اس حملہ میں شریک ہونے والے کی شناخت کے امکان کے لئے سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ کیا انہوں نے صحیح شخص کو گرفتار کیا ہے یا کسی اور شخص کو۔

پولیس نے اپنے "ٹوئٹر” اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ زیر حراست ملزم نے حملہ میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔