"ماسکو اعلامیہ” میں فائر بندی کی تجویز
شام سے متعلق”جینوا” اجلاس کی ناکامی کے بعد سہ فریقی اجلاس اور ضمانت کی پیشکش * مشرقی حلب کو خالی کرنے کا عمل ختم ہونے کے قریب ماسکو: طہ عبد الواحد کل ماسکو میں سہ فریقی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں روسی کے سیرگی لافروف، ترکی کے مولود جاویش اوغلو اور ایران کے […]
شام سے متعلق”جینوا” اجلاس کی ناکامی کے بعد سہ فریقی اجلاس اور ضمانت کی پیشکش * مشرقی حلب کو خالی کرنے کا عمل ختم ہونے کے قریب

ماسکو: طہ عبد الواحد
کل ماسکو میں سہ فریقی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں روسی کے سیرگی لافروف، ترکی کے مولود جاویش اوغلو اور ایران کے محمد جواد ظریف نے "اعلان ماسکو” نامی ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جس میں سہ فریق نے فائر بندی کو وسعت دیتے ہوئے اس کی پورے شام میں نافذ کرنے اور جینوا اجلاس کے ایک واضح ریفرنس کو طور پر شامی حکومت اور اپوزیشن کے مابین مصالحت کرانے کا عہد کیا ہے۔
لافروف نے اجلاس کے مشترکہ بیان کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ "ایران، روس اور ترکی ؛ شامی حکومت اور اس کی اپوزیشن کے مابین سمجھوتہ کے لئے امداد فراہم کرنے اور اپنا بطور ضامن کردار ادا کرنے کو تیار ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "وزرا نے فائر بندی میں مزید اضافہ کرنے کی اہمیت پر اور انسانی بنیادوں پر امداد کے داخلے اور شام کی سرزمین میں شہریوں کی نقل و حرکت کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
دریں اثناء، روسی وزارت خارجہ نے بیان دیا ہے کہ لافروف نے اپنے امریکی ہم منصب جون کیری سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران انہیں ماسکو مذاکرات کے نتائج کے بارے میں بتایا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے توسط سے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات شامی اپوزیشن کی جانب سے جلا وطنی کی شرط کے سبب تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔
وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بالمقابل سہ ملکی وزرائے دفاع کا اجلاس بھی روسی دارلحکومت میں ہوا، جس میں روسی وزیر دفاع "سیرگی شویغو” نے کہا کہ روسی ماہرین نے "ماسکو اعلامیہ” کے مسودہ کی دستاویز تیار کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اس سے قبل ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اس کے شرکا کی طرف سے باہمی اتفاق کی خاطر مربوط کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں ۔۔۔ ان میں سے کوئی ایک بھی حقیقی معنوں میں کامیاب نہیں ہوسکی”
دوسری جانب، مشرقی حلب کو شامی اپوزیشن سے خالی کرانے کا عمل اختتام کے قریب ہے۔ اس سلسلہ میں روسی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کی کہ یہ عمل زیادہ سے زیادہ دو روز کے اندر اندر مکمل ہو جائے گا۔