بیت المقدس کمیٹی "دو ملکی حل” کی پابند

الجبير: ہم عمان اجلاس سے اہم نتائج کے ساتھ باہر آئے ہیں عمان: محمد الدعمة بیت المقدس کی فائل کے ذمہ دار چھ افراد پر مشتمل عرب کمیٹی نے عمان کے اندر منعقدہ اپنے اجلاس میں کل پرزور انداز میں کہا کہ عرب دو ملکی حل کرانے کا پابند رہے گا […]

بیت المقدس کمیٹی "دو ملکی حل” کی پابند
الجبير: ہم عمان اجلاس سے اہم نتائج کے ساتھ باہر آئے ہیں

عمان: محمد الدعمة

بیت المقدس کی فائل کے ذمہ دار چھ افراد پر مشتمل عرب کمیٹی نے عمان کے اندر منعقدہ اپنے اجلاس میں کل پرزور انداز میں کہا کہ عرب دو ملکی حل کرانے کا پابند رہے گا اور اس بات کی کوشش کرتا رہے گا کہ فلسطین کو بین الاقوامی اعتراف اس طور پر حاصل ہو کہ مشرقی بیت المقدس اس کی دار الحکومت ہو۔(۔۔۔) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے کہا کہ وہ اور اردن، مصر، امارات، مراکش اور فلسطین اور ان کے علاوہ عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری احمد ابو الغیط سب اس اجلاس سے اہم نتائج کے ساتھ نکلے ہیں۔(۔۔۔)

اتوار – 20 ربيع الثاني 1440 ہجری – 07 جنوری 2018ء  شمارہ نمبر: (14285)