شمالی سیناء؛ کھیتوں میں بارودی سرنگ اور تباہ شدہ اسکول

یہاں کے رہائشی "داعش” کے ساتھ جنگ کی آگ میں زندگی گزار رہے ہیں، "الشرق الاوسط” کی رپورٹ   شمالی سیناء (مصر): "الشرق الاوسط” کھیتوں میں بارودی سرنگیں، تباہ شدہ اسکول اور بنیادی سہولیات معدوم۔۔۔ یہ مصر کے علاقے شمالی سیناء کے رہائشیوں کی روز مرہ کی زندگی کا

شمالی سیناء؛ کھیتوں میں بارودی سرنگ اور تباہ شدہ اسکول
یہاں کے رہائشی "داعش” کے ساتھ جنگ کی آگ میں زندگی گزار رہے ہیں، "الشرق الاوسط” کی رپورٹ

شمالی سیناء (مصر): "الشرق الاوسط”

کھیتوں میں بارودی سرنگیں، تباہ شدہ اسکول اور بنیادی سہولیات معدوم۔۔۔ یہ مصر کے علاقے شمالی سیناء کے رہائشیوں کی روز مرہ کی زندگی کا عنوان ہے۔ "الشرق الاوسط” کی علاقائی رپورٹ کے مطابق "داعش” کے خلاف جنگ کی آگ کے زیر سایہ زندگیاں گزارنے والے لوگوں کی حالت زار یہ ہے۔(۔۔۔)

الجورہ نامی علاقے کے پچاس سالہ کسان الحاج علی محمد نے بتایا کہ دہشت گردوں پر حملوں کے باعث انہیں بار بار بجلی کے منقطع ہونے کی دقت سے گزرنا پڑتا ہے۔ (۔۔۔)

سیناء کے ایک اور کسان نے نشاندہی کی کہ اسے اور اس کے دیگر ساتھیوں کو "داعش کے عناصر” کی طرف سے دھمکیاں دی گئی ہیں اور اسکے ذاتی "زیتون اور آڑو کے باغات میں جانے اور پھل توڑنے سے منع کیا گیا ہے، جس کی وجہ وہاں بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد ہیں”۔ (۔۔۔)

پیر – 21 ربيع الثاني 1439 ہجری – 08 جنوری 2018ء  شمارہ: [14286]