داعش کے حامی حماس کے جیل میں

رام اللہ: کفاح زبون غزہ میں حماس تحریک کی فوجی عدالت نے تنظیم داعش کے سرگرم چند حامیوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ صادر کیا ہے کیونکہ یہ لوگ میزائل بنا کر اسرائیل اور انقلاب کے رہنماؤں کے خلاف اسے استعمال کرنے کے مجرم ہیں۔ فلسطینی ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے […]

داعش کے حامی حماس کے جیل میں
3

رام اللہ:  کفاح زبون

غزہ میں حماس تحریک کی فوجی عدالت نے تنظیم داعش کے سرگرم چند حامیوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ صادر کیا ہے کیونکہ یہ لوگ میزائل بنا کر اسرائیل اور انقلاب کے رہنماؤں کے خلاف اسے استعمال کرنے کے مجرم ہیں۔ فلسطینی ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے کہا ہے کہ غزہ میں فوجی عدالت کے تابع دیگر عدالتوں نے ان تین قیدیوں کے سلسلہ میں 5 سے 7 مہینوں کی سزا سنائی ہے جن کے افکار داعش سے متاثر تھے۔ ان کو حماس کے تحت داخلی سیکورٹی ایجنسی کے ذریعہ 4 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

غزہ میں اسرائیل کے خلاف میزائل داغنے کی تہمت میں فلسطینوں کے خلاف صارد ہونے والے اپنی نوعیت کے یہ پہلے فیصلے ہیں۔

یہ نئے فیصلے دوسرے دسیوں افراد کے سلسلہ میں فیصلہ کرنے کی تمہید ہے کیونکہ حماس کی داخلی سیکورٹی ایجنسی نے داعش کے 55 حامیوں کو قید کیا ہے اور ان کو فوجی عدالت کی تحویل میں دے دیا ہے جبکہ وہ شہری ہیں اور فلسطینی قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے کہ ان کو کسی دوسری فوجی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

جمعہ 25 جمادی الثانی 1438 ہجری – 24 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13996}