سعودی عرب اور مصر دونوں برازیلی گوشت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں
براسیليا: "الشرق الاوسط” بعض عرب ممالک برازیلی گوشت کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرنے والے ممالک کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں، جو کہ اس شعبہ میں کرپشن اور گوشت کا انسان کے لئے مضر صحت ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔ غذائی حفاظت کے بارے میں خدشات کے پیش نظر سعودی عرب […]

براسیليا: "الشرق الاوسط”
بعض عرب ممالک برازیلی گوشت کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرنے والے ممالک کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں، جو کہ اس شعبہ میں کرپشن اور گوشت کا انسان کے لئے مضر صحت ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔
غذائی حفاظت کے بارے میں خدشات کے پیش نظر سعودی عرب نے برازیل کی 4 کمپنیوں سے گوشت اور مرغی کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب سرکاری خبر ایجنسی نے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے درآمدات پر پابندی کے بیان کو نقل کیا ہے۔ جس کے مطابق اس فیصلہ میں "شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کے پیش نظر تکنیکی ضابطے اور منظور شدہ خلیجی معیار کی خلاف ورزی کے سبب گوشت اور اس کی مصنوعات کی کھیپوں کے ملک کے اندر نہ آنے کی یقین دہانی کی گئی ہے۔
دوسری جانب مصری وزارت زراعت کے ترجمان نے کل اعلان کیا کہ وزارت نے برازیلی گوشت کی در آمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے تا آنکہ اس کے استعمال کے بارے میں یقین نہ ہو جائے۔ یاد رہے کہ برازیل مصر کو زندہ جانور، فریجڈ گوشت اور مرغی کی ضروریات کا تقریبا 20 فیصد فراہم کرتا ہے۔