"داعش” تلعفر سے فرار اور انبار میں تجمع

بغداد: حمزۃ مصطفی الموصل: مناف العبیدی مغربی عراق میں صوبۂ انبار کے بعض اضلاع میں کل کرفیو کا اعلان کیا گیا دریں اثناء انٹلی جنس کی معلومات کے مطابق جس کا اعلان انبار آپریشنز کے کمانڈر نے کیا اس سے پتہ چلا کہ "داعش” کے لوگ ان علاقوں میں دہشت گردانہ حملہ کرنے […]

"داعش”   تلعفر سے فرار اور انبار میں تجمع
talaaffar-city-iraq-19-11-2016

بغداد: حمزۃ مصطفی الموصل: مناف العبیدی

مغربی عراق میں صوبۂ انبار کے بعض اضلاع میں کل  کرفیو کا اعلان کیا گیا دریں اثناء انٹلی جنس کی معلومات کے مطابق جس کا اعلان انبار آپریشنز کے کمانڈر نے کیا اس سے پتہ چلا کہ "داعش” کے لوگ ان علاقوں میں دہشت گردانہ حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ‫

انبار سے عراقی پارلیمنٹ وسلامتی اور دفاعی کمیٹی کے ایک رکن محمد الکربولی نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کے دوران یہ انکشاف کیا کہ  ہزاروں جنگجوں شام سے عراق کے اندر داخل ہو   رہے ہیں تاکہ موصل کے جنگوں میں "داعش” پر دباؤ کم کرنے کے ساتھ انبار کے بعض علاقوں میں اقدام کی پوزیشن میں آ سکیں، ایسا یہ لوگ ایک نئے حکمت عملی کے تحت کر رہے ہیں جس کو یہ تنظیم اپنا رہی ہے ‫‫

ایک عراقی فوجی ذرائع نے بتایا کہ تلعفر ایرپورٹ پر ملیشیاؤں کی عوامی جتھے کے قابض ہونے کے بعد  اس شہر سے "داعش” کے مسلح افراد اپنی فیملیوں کے ہمراہ مغربی شام کی جانب بھاگ کھڑے ہوئے۔ ایک ذریعے نے "الشرق الاوسط” کو بتلایا کہ ان بھاگنے والوں میں تنظیم کے کچھ لیڈران بھی شامل ہیں۔