غزہ میں کشیدگی سے ایک نئی جنگ کا خدشہ
رام الله: كفاح زبون کل فلسطینی خطے میں کشیدگی میں اضافے کے بعد غزہ کی پٹی میں ایک نئی جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ یہ خدشات اسرائیلی افواج کی جانب سے پے در پے کئے گئے زمینی، فضائی اور بحری حملوں کے بعد ہے۔ یہ جنگ فلسطینی جماعتوں کے کئی ایک ٹھکانوں تک […]

رام الله: كفاح زبون
کل فلسطینی خطے میں کشیدگی میں اضافے کے بعد غزہ کی پٹی میں ایک نئی جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ یہ خدشات اسرائیلی افواج کی جانب سے پے در پے کئے گئے زمینی، فضائی اور بحری حملوں کے بعد ہے۔ یہ جنگ فلسطینی جماعتوں کے کئی ایک ٹھکانوں تک پھیل گئی ہے۔
غزہ کے سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ (اسرائیلی) جنگی طیاروں نے القسام بریگیڈ کے ٹھکانے بدر اور غزہ کے شمال مغرب میں تحریک "حماس” کے شمالی ساحلی فوجی کیمپ کے علاوہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے شمال مشرق کی ایک دوسری بریگیڈ کو بھی نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا مگر کوئی انسانی جان ان سے متاثر نہیں ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق یہ حملے غزہ سے اس میزائل داغنے کا جواب ہے جو مغربی نقیب کے علاقے میں گرا۔ جبکہ "بیت المقدس” نامی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔