اسد کے "کیمیائی ہتھیاروں” پر امریکی – روسی محاذ آرائی
واشنگٹن: خاطر الخاطر کل واشنگٹن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شعیرات ایئر بیس پر شامی حکومت کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی ہے۔ اس پر واشنگٹن نے دمشق کو اس ایئربیس پر دوبارہ کسی قسم کیمیائی ہتھیار سے استعمال سے خبردار کیا ہے، یاد رہے کہ یہ وہ ایئر بیس ہے […]

واشنگٹن: خاطر الخاطر
کل واشنگٹن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شعیرات ایئر بیس پر شامی حکومت کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی ہے۔ اس پر واشنگٹن نے دمشق کو اس ایئربیس پر دوبارہ کسی قسم کیمیائی ہتھیار سے استعمال سے خبردار کیا ہے، یاد رہے کہ یہ وہ ایئر بیس ہے جسے گزشتہ اپریل میں سابقہ کیمیائی حملے کے بعد واشنگٹن نے اپنا ہدف بنایا تھا۔
امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان جیف ڈیوس نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے شام کی تیاری کو ملاحظہ کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شعیرات ایئر پورٹ پر ممکنہ حملے میں وہ کیمیائی ہتھیاروں استعمال کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اس کاروائی میں پہلے سے موجود کچھ طیارے بھی حصہ لیں گے جو صرف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے لئے خاص ہیں”۔ ڈیوس نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو سابقہ "ایک یا دو دنوں” کی سرگرمیوں سے شدید تشویش ہے۔