حفتر اسلحہ لینے روس میں
لیبیا پر مکمل کنٹرول حاصل ہونے تک "جنگ جاری” رکھنے کا عہد ماسکو: طہ عبد الواحد لیبی قومی فوج کے سربراہ چیف مارشل خلیفہ حفتر نے کل ماسکو میں عہد کیا کہ ہے وہ "لیبیا پر مکمل کنٹرول حاصل ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے”۔ انہوں نے باور کرایا کہ انہوں نے روسی […]
لیبیا پر مکمل کنٹرول حاصل ہونے تک "جنگ جاری” رکھنے کا عہد

ماسکو: طہ عبد الواحد
لیبی قومی فوج کے سربراہ چیف مارشل خلیفہ حفتر نے کل ماسکو میں عہد کیا کہ ہے وہ "لیبیا پر مکمل کنٹرول حاصل ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے”۔ انہوں نے باور کرایا کہ انہوں نے روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف سے ان کی فوجی امداد حاصل کرنے کی درخواست کی ہے۔
حفتر نے لافروف کے ساتھ اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا: "جی ہاں! ہم نے روسی فوجی حمایت کے امکان پر تبادلۂ خیال کیا ہے، مجھے یقین ہے کہ روس ایک اچھا دوست رہے گا اور ہمیں امداد فراہم کرنے سے انکار نہیں کرے گا”۔