حلب سے متعلق روسی- امریکی معاہدہ
لندن: "الشرق الاوسط اونلاين” "انٹرفیکس خبریں” نامی خبر رساں ادارہ نے آج جمعرات کو روسی نائب وزیر خارجہ سیرگی ریاب کوف کے حوالہ سے ان کی بات کو نقل کیا ہے کہ روس اور امریکہ شام کے شہر حلب کے سلسلہ میں ایک معاہدہ کے قریب پہنچنے والے ہیں ۔ […]

لندن: "الشرق الاوسط اونلاين”
"انٹرفیکس خبریں” نامی خبر رساں ادارہ نے آج جمعرات کو روسی نائب وزیر خارجہ سیرگی ریاب کوف کے حوالہ سے ان کی بات کو نقل کیا ہے کہ روس اور امریکہ شام کے شہر حلب کے سلسلہ میں ایک معاہدہ کے قریب پہنچنے والے ہیں ۔
ایجنسی نے ریاب کوف کی طرف منسوب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں حلب کی صورت حال سے متعلق دستاویزات کے سلسلہ میں بہت زیادہ تبادلۂ خیال ہوچکا ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ ہم ایک معاہدہ کرنے والے ہیں لیکن میں توقعات میں مبالغہ آرائی سے خبردار کرنا چاہتا ہوں۔
کریملن نے کل کہا تھا کہ سلامتی کے ساتھ شامی اپوزیشن جنگجوؤں کو حلب چھوڑنے کی اجازت دینے کے لئے ایک ممکنہ امریکہ – روس معاہدہ ابھی تک زیر بحث ہے۔
پروگرام کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاف روف اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے ساتھ آج ہیمبرگ میں ملاقات کریں گے جبکہ ان دونوں کے مابین گزشتہ کل مذاکرات ہو چکے ہیں۔