خادم حرمین کی کویت کی زیارت مضبوط اور تاریخی تعلقات کی نشانی ہے

نجی شعبے کے فنڈ کے ذریعے دونوں ملکوں کے مابین پل کی تعمیر پر سعودی – بحرینی سمجھوتہ کویت: "الشرق الاوسط” کویت نے اپنے عظیم مہمان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ انہیں امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے اپنے ملک کے سب […]

خادم حرمین کی کویت کی زیارت مضبوط اور تاریخی تعلقات کی  نشانی ہے
نجی شعبے کے فنڈ کے ذریعے دونوں ملکوں کے مابین پل کی تعمیر پر سعودی – بحرینی سمجھوتہ
1481223819111001500

کویت: "الشرق الاوسط”

کویت نے اپنے عظیم مہمان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ انہیں امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے اپنے ملک کے سب سے بڑے سرکاری اعزاز "قلادة مبارك الكبير” سے نوازا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور کویت کے مابین برادرانہ تاریخی تعلقات اور مشرق وسطی کی صورت حال پر غور وخوض کیا۔

خادم حرمین شریفین چار ملکی خلیجی دورہ کے اختتام پر شیڈول کے مطابق کویت کے سرکاری دورہ پر پہنچے تو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے شاہی ہال میں کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح،  ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور بڑے بڑے عہدہ داران نے ان کا خیر مقدم کیا۔

   کویت کے امیر نے یقین دہانی کی کہ شاہ سلمان کے اس دورہ سے ” دونوں رہنماؤں اور عوام کے مابین تاریخی اعتبار سے مضبوط اور اچھے برادرانہ تعلقات واضح ہوتے ہیں”۔ انہوں نے شاہ سلمان کے دور حکومت میں سعودی عرب میں ہونے والی کامیابیوں کی تعریف کی، جن کی وجہ سےعلاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کی حیثیت اور شان وشوکت میں اضافہ ہوا ہے۔

امیر شیخ صباح الاحمد نے  تمام اہم شعبۂ جات میں زبردست ترقی اور نمایاں کامیابیوں کے حصول کے ساتھ ساتھ عرب خلیجی تعاون کونسل کی سرگرمیوں کے فروغ میں شاہ سلمان کے کردار کو سراہا۔