"حماس” کا "حلیفوں” کے خلاف اعلان جنگ
رام الله: كفاح زبون تحریک حماس نے اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے مشتبہ افراد کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا ہے، جو کہ سیاسی بیورو کے نائب صدر اسماعیل ہنیہ کی طرف سے دھمکی دیئے جانے کے ایک روز بعد ہے۔ اس میں انہوں نے کہا تھا کہ تحریک کے رہنما […]

رام الله: كفاح زبون
تحریک حماس نے اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے مشتبہ افراد کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا ہے، جو کہ سیاسی بیورو کے نائب صدر اسماعیل ہنیہ کی طرف سے دھمکی دیئے جانے کے ایک روز بعد ہے۔ اس میں انہوں نے کہا تھا کہ تحریک کے رہنما مازن فقہا کو قتل کرنے والوں کو سورج کے تحت (یعنی زندہ) نہیں رہنے دیں گے۔
کل غزہ میں حماس کے زیر کنٹرول علاقوں کی وزارت داخلہ و قومی سلامتی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں قابض (اسرائیل) کے ایجنٹوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے والی ہے۔ اطلاعاتی ذرائع کے مطابق امید ہے کہ تحریک (اسرائیل کے) حلیفوں کو پھانسی کی سزا کے نفاذ، دیگر پر پابندیاں سخت کر کے اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے تحقیقات کے ذریعے اس کا آغاز کرے گی۔